ساٹھ پاکستانی تارکین وطن یونان سے واپس ترکی بھیج دئیے گئے

01:56 PM, 23 Apr, 2017

ایتھنز:یورپی یونین اور ترکی کے مابین طے شدہ مہاجرین کی ڈیل کے تحت یونانی حکام نے مزید ساٹھ تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیج دیا ہے۔ ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان سے تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی پولیس نے بتایاکہ یہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ ایجئن کے سمندری راستوں کے ذریعے ترکی سے یونانی جزیروں تک پہنچے تھے۔

حالیہ دنوں کے دوران ہی ان افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں جس کے بعد یورپی سرحدوں کے نگران ادارے ’فرنٹیکس‘ کی نگرانی میں ان تارکین وطن کو ایک بحری جہاز میں سوار کر کے یونانی جزیرے کوس سے ترکی کے ساحلی علاقے ڈیکیلی پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں