ٹوکیو: شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دے ،شمالی کوریا نے آسڑیلیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا پر اندھا اعتماد کرنا چھوڑ دے ورنہ شمالی کوریا آسڑیلیا پر ایٹمی حملہ کر دے گا،
شمالی کوریا نے یہ دھمکی آسڑیلیا کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد دی جس میں آسڑیلیوی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو اپنے لیے خطرہ قرار دیا تھا اور کہا تھا جب تک بین الاقوامی برادری شمالی کو ریا کو اسکے عزائم سے نہیں روکتی تب تک یہ خطرہ برقرار رہے تھا۔
جس کے جواب میں شمالی کوریا وزارت خارجہ کے اہلکار نے آسڑیلیا کو امریکا کی تقلید کرنے سے منع کیا اور کہا کہ اگر اسڑیلیا نے شمالی کوریا کی مخالفت جاری رکھی تو اُسے شمالی کوریا کی طرف سے ہر صورت ایٹمی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے حالیہ دنوں جاری کشیدگی پا شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا کو بھی ایٹمی حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی دے چکا ہے۔