ایمن الظواہری کراچی میں موجود ہو سکتا ہے ، امریکی میڈیا

10:36 AM, 23 Apr, 2017

واشنگٹن :امریکی میڈیا میں ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع ہو گی اب بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف بولنا شروع ہو گیا ۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ القاعدہ کا موجودہ سربراہ ایمن اظواہری پاکستان کے شہر کراچی میں موجود ہو سکتا ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عابد سعید نے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میڈیا کا ایک حصہ جان بوجھ کر پاکستان مخالف بے بنیاد خبریں پھیلاتا ہے۔ ترجمان عابد سعید کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی افواج کی کارروائیوں کیں جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی ،
امریکی جریدے کے گمراہ کن ، پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا بھی ہم نواح بن گیا ،بھارت کے کئی اہم اخبارات اس بے بنیاد پروپیگنڈا کو آگے بڑھانے لگے اور اپنے تیئں چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔

مزیدخبریں