آسٹن: ٹیکساس میں ایک عورت نے 50 گھنٹوں تک ایک کار کوچومے رکھا اور Kiss a KIA مقابلہ جیت کر گاڑی جیت لی۔ یہ مقابلہ آسٹن کے ریڈیو اسٹیشن کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کا ایک ہی اصول تھا کہ جس کے ہونٹ سب سے زیادہ دیر تک گاڑی سے چپکے رہیں گے وہ گاڑی جیت جائے گا۔
اس مقابلے میں 50 افراد شریک تھے لیکن 30 سالہ ڈیلینی جیاسوریا نے یہ مقابلہ جیت کر برانڈ نیو 2017 KIA Optima LX جیت لی۔
ڈیلینی کے لیے 50 گھنٹوں تک کار کو چومے رکھنا آسان کام نہیں تھا۔مقابلے میں شریک شرکا کے جسم ایک ہی پوزیشن میں رہنے کی وجہ سے اکڑ گئے تھے۔ گاڑی پر ہونٹ رہنے کی وجہ سے ہونٹ بھی سُن ہوگئے تھے۔اس مقابلے کو 5 گھنٹوں تک لائیو سٹریم بھی کیا گ