دبئی: دبئی اسٹریٹس پرصفائی مہم جاری ہے،جب کہ دبئی میونسپلٹی نے شیخ زائد روڈ سے ایک ہی دن میں 30کلوگرام ضائع شدہ سگریٹ اکٹھا کرلیا۔
خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ویسٹ مییجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضائع شدہ سگریٹ اکٹھے کرنے کیلئے 40 نئی ڈیوائسس بنانےکابھی اعلان کیا ہے، جس سےسگریٹ اور دوسری گندگی کی صفائی بہترین طریقے سے ممکن ہوسکے گی جوکہ دیگرروایتی طریقوں سے ممکن نہیں ہوتی ہے۔
یہ نئے آلات سڑکوں ،ٹریفک لائیٹس ، میٹرواسٹیشن اور سبزے کے مقامات پر بکھراہوا کوڑا کرکٹ اور گندگی صاف کریں گے۔ان نئے آلات کے ذریعے صفائی کرنے والوں کاوقت اور محنت بچ جائےگا۔
دوسری جانب ویسٹ مینیجمنٹ کے سربراہ یعقوب العلی کا کہنا تھا کہ ادارے نے صفائی کرنےکے لئے نئے آلات خریدے ہیں جس سے سڑکوں اور دیگر جگہوں کی صفائی کرنے والوں کا بہت سا وقت بچ جائے گا۔
انہوں نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے گریزکریں۔ سڑکوں پر سگریٹ پھینکنے کے جرم میں 500درہم جرمانہ عائد ہوسکتا ہے