معروف کامیڈین سنیل گروور نے اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

08:33 AM, 23 Apr, 2017

ممبئی: کامیڈین سنیل گروور نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے ساتھ شو میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے نئے شو کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

کامیڈین کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے باعث شو کی ٹی آرپی بھی متاثر ہوگئی ہے.

جب کہ کئی نامور شخصیات کی جانب سے دونوں اداکاروں میں صلح کرانے کی کوششیں بھی کی گئیں جو ناکام ہوئیں لیکن اب سنیل گروور نے جہاں اسکرین پر دھماکے دار واپسی کا فیصلہ کیا ہے.

وہیں اپنے اور فیصلے سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین سنیل گروور کا بھارتی ٹی وی سونی کے ساتھ ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا معاہدہ 23 اپریل تک کا ہے.

جسے سنیل نے آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے جب کہ سنیل گروور نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ نئے کامیڈی شو کے ذریعے چھوٹی پردہ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے.

جس کے بعد نیا شو بھی رواں سال جون سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔کامیڈین سنیل نے نئے شو کی تصدیق کرتے ہوئے شو اور چینل کے نام کو خفیہ رکھا ہے .

جب کہ دوسری جانب انہوں نے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ بھارتی ٹی وی اسٹار پلس کے نئے کامیڈی شو’’مہا گرو‘‘ میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا.

مزیدخبریں