فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلہ مرحلہ شروع

فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلہ مرحلہ شروع

پیرس: فرانس میں آج صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن میں مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان سات مئی کو دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے صدارتی انتخاب کے لیے آج ہونے والی پولنگ کے روز ووٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیرون ملک فرانسیسی شہریوں نے ہفتے کو ووٹ ڈالے ۔صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک فرانسیسی رجسٹرڈ ووٹرز نے ہفتے کے روز ووٹ ڈالے ۔

امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی جبکہ کینیڈا میں مونٹریال میں فرانسیسی باشندوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے ۔فرانس میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد چار کروڑ 48 لاکھ 34 ہزار ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس وقت اصل مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان ہے ، جن میں میرین ایل ری پین ، ایمانیول میکرون، فرانسوا فیلن اور یواں لیک میلنچن شامل ہیں۔