وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا 29ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا 29ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

 خیبر پختونخوا :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود لاہور جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے کس چیز کی معافی مانگوں؟ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری حکومت میں ملک کے حالات بہتر تھے۔

پی ٹی آئی دور میں ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی ،اگلے اتوار کو میانوالی میں جلسہ ہوگا ، اس کے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے۔