ایران : ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 69 افراد موجود تھے ، اب تک 19 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، کان میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔