جنرل باجوہ، فیض ، ثاقب نثار،کھوسہ، عظمت سعیداور اعجاز الاحسن قومی مجرم ہیں،ان کے خلاف کارروائی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: نواز شریف

جنرل باجوہ، فیض ، ثاقب نثار،کھوسہ، عظمت سعیداور اعجاز الاحسن قومی مجرم ہیں،ان کے خلاف کارروائی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: نواز شریف

لندن :نوازشریف  کی واپسی کے پلان  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ن لیگ کی بڑی بیٹھک میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ نوازشریف اور شہباز شریف  کی ملاقات ہوئی۔ قائد ن لیگ اپنے بیانئے پر قائم ہیں۔  نوازشریف نے کہا کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ نواز شریف نے سازش میں شامل افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ دہرادیا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں