لندن : صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ ملاقات کی تردید کر دی ہے ۔ صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ کیا بات کرتے ہیں میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا میاں نواز شریف نے حکم دیا تم لندن آ جاؤ مشورہ کرنا ہے تو میں 24 گھنٹے بعد ہی آگیا میری کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ملاقات لندن میں حسن نواز کے دفتر میں شروع ہوگئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جار ہا ہے۔