لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف جنرل باجوہ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم مطمئن ہیں۔
پی ٹی آئی کی ویمن ونگز کی مرکزی صدر منزہ حسن کے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان کے لیے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں۔انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مل کر پاکستان کے لیے کام کریں گے۔نام لے کر کسی پر انفرادی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ الیکشن میں تمام پارٹیوں کا برابر کا موقع ملنا چاہیے۔