اسلام آباد : عمران خان کی وکالت کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی ممبر شپ معطل کردی ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا کہ بغیر اجازت آپ 9 مئی میں ملوث عمران خان کی وکالت کیوں کر رہے ہیں ؟ اس کا جواب دیا۔
سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی ۔