ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، حسن علی کی واپسی، نسیم شاہ آؤٹ

12:07 PM, 22 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں ۔ورلڈکپ کیلئے  قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔  بابراعظم  کپتان ،شاداب خان نائب کپتان   ہوں گے۔حسن علی کی واپسی ،نسیم شاہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے ۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 18رکنی اسکواڈمیں فخرزمان،امام الحق،محمدرضوان، عبداللہ شفیق،سعود شکیل ،سلمان آغا، محمدنواز ،افتخاراحمد،اسامہ میر شامل ہیں۔باؤلنگ اٹیک  کیلئےشاہین آفریدی،حارث رؤف،حسن علی،محمد وسیم جونیئرزورآزمائی کریں گے۔محمدحارث،ابراراحمداورزمان خان   بطورریزو کھلاڑی شامل  ہیں۔ 

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کاورلڈکپ سےباہر ہوناٹیم کیلئےنقصان دہ ہے۔ حسن علی تجربہ کاربولر،نئےاورپرانےبال سےاچھی بالنگ کراتاہے۔ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔اسپنرزمڈل اوورزمیں وکٹیں نہیں لےرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون ڈےکی نمبرون ٹیم،ورلڈکپ میں تمام ٹیموں کوٹف ٹائم دےگی۔ ورلڈکپ 2023کےمقابلے میں 5اکتوبرسےبھارت میں شیڈول ہیں۔ 

مزیدخبریں