ؒاہور: سینئر صحافی صالح ظافر کے مطابق نیب قوانین، جو گزشتہ سال منظور کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہیں، کہ بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی فعالی، نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول پر نظرثانی کی قیاس آرائیوں کے درمیان شہباز شریف کا اچانک لندن پہنچنا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا کوئی شیڈول دیئے بغیر مبہم اعلان اگلے سال کے اوائل میں ملک میں عام انتخابات کے امکانات کو دھندلا دیا ہے۔
سینئر صحافی نے لکھا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کے اپیل کیس میں اس کے فیصلے کی روشنی میں معاملہ عدالت عظمیٰ میں اٹھایا جاسکتا ہے۔
صالح ظافر نے ذرائع کے حوالہ سے دعوی کیا ہے کہ انتخابی پیش رفت کا دائرہ کار پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔