ڈالر بے قابو، معیشت تباہ حال: حکومت کا مفتاح اسماعیل کی چھٹی کا فیصلہ ، اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ ?

ڈالر بے قابو، معیشت تباہ حال: حکومت کا مفتاح اسماعیل کی چھٹی کا فیصلہ ، اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ ?
سورس: File

اسلام آباد: مشکل معاشی صورتحال کے بعد حکومت نے مفتاح اسماعیل کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسحاق ڈار اگلے ماہ وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے کچھ وزرا ناراض ہے اور اتحادی بھی ڈالر کی قیمت کم نہ ہونے پر خوش نہیں جس کی وجہ سے لندن میں ان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ مفتاح اسماعیل 18 اکتوبر تک وزیر خزانہ رہ سکتے ہیں اس کے بعد وہ وزیر نہیں رہیں گے کیوںکہ کوئی بھی غیر منتخب شخص 6 ماہ سے زائد وزیر نہیں رہ سکتا۔ 

ذرائع کا کہنا اسحاق ڈار آئندہ 15 دن کے اندر پاکستان میں ہوں گے اور ملک کے نئے وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اسی لیے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے کر ماتحت عدالت میں درخواست کی ہے کہ وہ سرنڈر کرنا چاہتے لیکن ان کی گرفتاری کا حکم واپس لیا جائے۔ 

نجی ٹی وی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ آئینی مدت آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار آئندہ ماہ پاکستان آجائیں گے اور حکومت کی معاشی ٹیم کو لیڈکریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں