خاتون جج کی توہین پر عدالت سے کوئی معافی نہیں مانگی: وکیل عمران خان 

10:16 PM, 22 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی ۔عمران خان نے کہا کہ اگر خاتون جج سمجھتی ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو میں معافی مانگ سکتا ہوں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد خان نے کہا کہ ہم نے عدالت کو کہا ہے کہ اگر عدالت میں یہ تاثر ہے کہ توہین عدالت ہوئی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں ۔ ہم نے توہین عدالت نہیں کی ۔ جومعافی مانگی گئی اس کو توہین عدالت نہیں کہتے ۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ غیر مشروط معافی وہ ہوتی ہے کہ جس میں آپ عدالت سے کہتے ہیں میں آپ کے رحم و کرم پر ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ توہین عدالت ہوئی ہے لہذا معاف کردیا جائے ۔ 

مزیدخبریں