منگیتر کو شادی کی تیاری کیلئے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے دینے والے نوجوان سے ہاتھ ہوگیا، لڑکی پہلے سے شادی شدہ نکلی 

منگیتر کو شادی کی تیاری کیلئے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے دینے والے نوجوان سے ہاتھ ہوگیا، لڑکی پہلے سے شادی شدہ نکلی 
سورس: File

دبئی: منگیتر کو شادی کی تیاری کے لیے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے دینے والے نوجوان سے ہاتھ ہوگیا۔ لڑکی پہلے سے شادی  شدہ نکلی ۔ نوجوان رقم کی واپسی کیلئے عدالت پہنچ گیا۔ 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ایک عرب لڑکی نے منگیتر سے اپنی شادی  کی تیاری کیلئے 350,000 درہم (تقریباً دو کروڑ 28 لاکھ روپے) لیے ۔ نوجوان کو بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکی  شادی شدہ ہے اور اس نے اسے بے وقوف بنایا ہے۔ 

امارات کے شہر العین کی عدالت نے خاتون کو جھوٹ بولنے اور غیر قانونی طور پر اپنے سابق منگیتر کی رقم لینے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے نقد رقم واپس کرنے کا حکم دیا مجرمہ کو 6 ہزار درہم جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق نوجوان  کا کہنا ہے کہ اس نے خاتون کو منگنی کے بعد رقم دی عدالت خاتون سے میری رقم واپس دلوائے اور 20 ہزار درہم جرمانہ بھی کرے ۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ ہمارا آپس میں تعارف سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا تھا۔  ایک سال تک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد میں نے اس سے شادی کرنے کو کہا۔ خاتون نے شادی کی ہامی بھرلی اور شادی کی تیاری کیلئے رقم دینے کو کہا جس کے بعد نوجوان نے ساڑھے تین لاکھ درہم خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔ 

نوجوان کا کہنا تھا کہ جب میری منگیتر نے شادی کی تاریخ طے کرنے میں بلاوجہ تاخیر کو تو مجھے شک ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ بعد میں میں نے چھان بین کی تو پتا چلا کہ مذکورہ خاتون پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں