سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں پر وبائی امراض نے پنجے گاڑ لئے، 24 گھنٹے میں سندھ میں 4 سیلاب متاثرین دم توڑ گئے۔
وزارت صحت کے زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد گیسٹرو کے مریضوں کی ہے ۔
زرائع کے جاں بحق ہونے والے 3 سیلاب متاثرین کا تعلق جام شورو،ایک کا ٹھٹھہ سے ہے جس میں 2 مرد 2 خواتین شامل ہیں ۔سندھ میں اب تک 328 سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔