کراچی: اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ،کراچی کے حساس ضلع شرقی میں پولیس کو ڈیزل ی سپلائی دو ہفتے سے بند ہے ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ کے پاس بجٹ ختم ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ضلع شرقی کے تین ایس پیز ، 9 ڈی ایس پیز اور تھانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا ،تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر اپنی جیب سے ڈیزل ڈلوانے پر مجبور ہیں۔
زرائع کے مطابق ایک پولیس موبائیل کو آبادی کے حساب سے گشت کےلئیے 12 سے 15 لیٹر ڈیزل فراہم کیا جاتا ہے ،کسی تھانےمیں ایک تو کسی تھانے میں تین پولیس موبائیلزہیں۔