راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا تھا پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔جاپانی سفیر نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ۔
پاکستان جاپان کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،آرمی چیف
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 22, 2022
پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر دل گرفتہ ہیں.جاپان مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام سے مکمل تعاون کرے گا،جاپانی سفیر
2/2 pic.twitter.com/1a4uASofCA
جاپان کے سفیر نے متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ۔