انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے

10:45 AM, 22 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا ، 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی ، 100 انڈیکس 255 پوائنٹس کمی سے 40965 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

حصص بازار میں کل 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 82 کروڑ روپے رہی ۔ اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے کم ہو کر 6728 ارب روپے رہی ۔

مزیدخبریں