افسرشاہی نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اسسٹنٹ کمشنر کو بچا لیا

10:02 AM, 22 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: افسرشاہی نے ڈیرہ غازی خان میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اسسٹنٹ کمشنر کو بچا لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیاء اللہ پر خاتون سے زیادتی کا الزام تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 14 ستمبر کی شام کو عظمیٰ نامی خاتون نے اے سی کوٹ چُھٹہ کی سرکاری رہائش گاہ سے ون فائیو پر پولیس کو کال کی ، پولیس کی کارروائی کے ڈر سے اعلیٰ حکام اس معاملے کو دبانے کیلئے فوری طور پر متحرک ہو گئے ۔ اس طرح افسر شاہی نے نہ صرف متاثرہ خاتون کو خاموش کروایا بلکہ اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیاء اللہ بھی منظر سے غائب ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے غائب اسسٹنٹ کمشنر کو گزشتہ روز ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات موصول ہو گئے ہیں ۔

مزیدخبریں