لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جامع ایکشن پلان بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقنی بنانے کیلئے جامع ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنا لیا: وزیراعلیٰ پنجاب
09:22 AM, 22 Sep, 2022