حکومت میڈیا اتھارٹی بل نہیں لا رہی : شیخ رشید

11:02 PM, 22 Sep, 2021

راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ابھی پی ایم ڈی اے کا بل نہیں لا رہی ۔ اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ فواد چودھری سٹیک ہولڈر سے بات چیت کرکے ترمیمی بل لائیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے ہفتے کابینہ کے اجلاس میں میں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کی تو اس کو اچھا نہیں سمجھا گیا ۔میں نے کہا کہ معیشت کا فیصلہ کچن میں ہوتا ہے جب ماں ، بہن ، بیٹی روٹی پکاتی ہے یا ہانڈی میں چمچہ چلاتی ہے وہ اس وقت جو باتیں کرتی ہے اس سے ہی پتا چلتا ہے کہ معیشت بہتر ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کا آخری سال ہے ۔ اس سال میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اگلا سال الیکشن کا ہوگا۔ اپوزیشن نے ابھی سے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں