بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے گھر پر شرپسندوں کا حملہ،بال بال بچ گئے 

Assaduldin Awaisi,Indian Parliament,PM Modi

 نئی دہلی :ہندو توا کی سوچ رکھنے والی بھارتی حکومت کے اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ غیر محفوظ ہو گئے ،بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ میں بھارتی انتہا پسند جماعت اور ہندو توا کی سوچ رکھنے والے افراد گھس گئے ۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق رکن وفاقی پارلیمان اسد الدین اویسی کی بھارتی پارلیمان کے قریب واقع سرکاری رہائش گاہ پر شدت پسند ہندؤوں نے توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے ہندو سینا کے پانچ کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

اویسی کی یہ رہائش گاہ بھارتی پارلیمان کی عمارت سے محض چند قدم کے فاصلے پر اور قومی الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کے بغل میں ہے۔ ان کے مکان کے ٹھیک سامنے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن ہے اور قومی دارالحکومت کا یہ پورا علاقہ انتہائی سکیورٹی زون میں آتا ہے۔

اس تمام واقع میں جہاں انتہا پسند ہندؤوں نے اویسی کی سرکاری رہائش گاہ کی توڑ پھوڑ کی بلکہ تمام مناظر فیس بک پر لائیو بھی کیے ،تاکہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو پیغام دیا جا سکے کہ دیکھو ہم نے اویسی کو نہیں چھوڑا تو تم بھی اپنی زبان بند رکھو ۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، اویسی اپنی جماعت کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے لکھنؤ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سینا نامی تنظیم کے ”حملہ آوروں نے ان کی رہائش گاہ کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔ نام کی تختی توڑ ڈالی، گھر میں کلہاڑی پھینکی اور مجھے جہادی کہا۔