پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں روپے کا نقصان

09:31 PM, 22 Sep, 2021

کراچی: شرح سود بڑھنے کے اثرات سامنے آنے لگے اور آئی ایم پروگرام میں ایک بار پھر جانے کی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

درآمدات میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں میں اضافہ، معاشی اشاریوں میں بہتری نہ ہونا اور پھر شرح سود میں 0.25 فیصد کے اضافے نے سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبور کردیا۔

بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر تھوڑی ریکوری دیکھی گئی اور 100انڈیکس 411پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار 597پوائنٹس پر بند ہوا۔

دو کاروباری روز میں 100انڈیکس 9سو پوائنٹس سے گرگیا ہے ۔جبکہ سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

مزیدخبریں