نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز’’ ای میل ‘‘بھیجنے والے کا پتہ چل گیا ،اہم انکشافات 

08:39 PM, 22 Sep, 2021

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ملنے والی دھمکی کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے ،ایف آئی اے کے مطابق  دھمکی آمیز ای میل کیلئے اکاؤنٹ سنگاپور میں بنایا گیا جبکہ رابطے بھارت سے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھیجی جانے والی دھمکی آمیز ای میل پر مقدمہ درج کرلیا ہے ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کی جانب سے  دورہ منسوخی کے  معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے دھمکی آمیز ای میل  بھیجنے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،سب انسپکٹر محمد وسیم خان کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق  Hamzaafridi7899@gmail.com جعلی ای میل ایڈریس سے میل کی گئی ۔

گوگل کی جانب سے فراہم  کی گئی  معلومات کے مطابق یہ اکاؤنٹ سنگاپور میں بنایا گیا جسکےرابطے بھارت سے ہیں ،جہاں سے ای میل کی گئی اس کا آخری نیٹ کنکشن بھی بھارت سے استعمال کیا گیا ۔

ای میل کرکے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ،ای میل جس اینڈرائیڈ ڈیوائس سے منسلک ہے اس سے 14 دیگر ای میل اکاؤنٹس بھی جڑے ہیں،ای میل کے زریعے نیوزی لینڈ پولیس سے رابطہ کیا گیا، مقدمہ  سائبر دہشتگردی کی سیکشن اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں