برطانوی عدالت مودی کی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا 

08:14 PM, 22 Sep, 2021

لندن :مودی کی انتہا پسند جماعت آ رایس ایس کو برطانوی عدالت کی طرف سے منہ کی کھانا پڑ گئی ،اہم کیس میں برطانوی عدالت نے 3 سکھ افراد کو ملک بدر کرنے سے انکار کر دیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی 3 سکھ برادری کے افراد کو ملک بدری کی درخواست کو برطانوی کورٹ نے رد کر دیا ،بھارت نے 12 سال پرانے کیس میں سکھ برادری کے تین افراد کو برطانیہ سے بھارت منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔

ویسٹ منسٹر کورٹ نے تینوں افراد کی بھارت حوالگی سے انکار کر دیا ،بھارت نے تینوں افراد پر آر ایس ایس ممبران پر حملے کا الزام لگایا تھا، عدالت کے باہر سکھ برادری کی بھی  بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزیدخبریں