ماسک پہننے کی شرط ختم 

07:54 PM, 22 Sep, 2021

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے کچھ عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننے کی شرط ختم کردی ہے۔ تاہم عوام کو کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ 

یواے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رہائشیوں کو عوامی مقامات پر ورزش کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک ہی خاندان کے افراد نجی گاڑی میں سفر کے دوران ماسک کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئمنگ پولز ، ساحل سمندر پرجانے والے افراد، سیلونز ، بیوٹی پارلرز اور میڈیکل سنٹرز میں بھی ماسک کی پابندی نہیں ہوگی۔ بند جگہوں پر جب افراد اکیلے ہوں وہ ان پر بھی ماسک کی پابندی نہیں ہے۔

مزیدخبریں