اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ادارے دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا ہے وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس پر بھرپور توجہ دیں ۔ وزیراعظم نے ٹیم سے کہا ہے کہ وہ کھل کر ورلڈکپ کھیلیں ان کا فوکس اپنی پرفارمنس پر ہونا چاہئے ۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو پرامید رہنے کا کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں کرکٹ بحال ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں لڑنا ہے اور لڑنے والے کو ہی جیت ملتی ہے ۔
وزیراعظم نے ٹیم کو کرکٹ پرفارمنس میں بہتری کے لئے ٹپس بھی دی ہیں ۔