لاہور : پاکستانی اداکارہ وینا ملک ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو نظر آرہی ہیں ۔ کئی پاکستانی اور ہمسایہ ملک کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی وینا ملک کئی تنازعات کا شکار رہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کمی نہ آئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین تک کا سفر بہت کامیابی سے طے کیا ۔
ٹی وی سے سلورسکرین تک پہنچنے میں وینا ملک کو کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان فلموں سے بھارتی فلموں تک رسائی میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اپنے لائف سٹائل کی وجہ سے وینا ملک کی ازدواجی زندگی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی لیکن وہ کسی نہ کسی طرح مداحو ں کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی نظر آتی ہیں ۔
وینا ملک ان دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر ان کو مداحوں کی طرف سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے نئی تصویر شیئر کی ہے جس کو اب تک مداحوں کی بڑی تعداد نے دیکھ لیا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
خیال رہے کہ وینا ملک کی تقریباً 7 سال بعد دوبارہ شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔ وہ مشہور مزاحیہ پروگرام ''ہم سب امید سے ہیں'' کے نئے ورژن میں نظر آئیں گی۔ اس پروگرام کی خاص بات مشہور سیاسی شخصیات کی نقالی تھا، تاہم ناظرین کو انتظار ہے کہ اب اس میں نیا کیا پیش کیا جاتا ہے۔
اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف تھیں، اس لئے انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، اب چونکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، وہ سکول جا رہے ہیں، اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ اب ان کے پاس وقت ہے۔