چودہ سالہ لڑکے کا قاتل 15 سالہ قریبی دوست نکلا ، ملزم گرفتار

01:43 PM, 22 Sep, 2021

لاہور : پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ 15 سالہ ملزم مقتول کی کز ن سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ملزم نے قتل کے بعد واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی علاقے پیرا گون سوسائٹی میں پولیس نے قتل کا ملزم چند گھنٹوں کی تفتیش کے بعد ہی گرفتار کرلیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ  15 سالہ قاتل رضا مقتول کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔

ملزم نے پولیس کے سامنے ریکارڈ بیان میں کہا کہ میں اپنے دوست کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مجھے ڈر تھا کہ میرا دوست اپنی کزن سے منگنی نہ کرلے اس خدشے کے تحت میں نے اپنے دوست کو ہی ہلاک کردیا ۔ 

یاد رہے کہ 14 سالہ مقتول طلحہ  کو  اس کے قریبی دوست نے قتل کردیا تھا ۔ 

مزیدخبریں