آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا امکان  

11:38 AM, 22 Sep, 2021

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم اس دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ آج صبح اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور 25، کراچی 28، کوئٹہ اور مظفرآباد 21، گلگت 13، مری 16 سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرج چمک اور آندھی/ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور چھاچھرو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش جہلم 69، لاہور 42، قصور 41، ملتان 36، ساہیوال31، منگلا 28، بہاولپور 17، اوکاڑہ 16، حافظ آباد 11، گجرات 09، فیصل آباد 08، بھکر 07، لیہ 06، بہاولنگر 05، سیالکوٹ 03، گوجرانوالہ، چکوال03، منڈی بہاءالدین 02، خانیوال 01، پارا چنار 34، ڈی آئی خان 14، دیر 11، سیدو شریف 02، مالم جبہ 01، چھاچھرو 15، بگروٹ 02، اور مظفرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں