کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2021 کے دوران 5.84 فیصد اضافہ

07:27 AM, 22 Sep, 2021

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2020ء میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 262.386 ملین ڈالر رہا تھا تاہم 2021 کے دوران یہ بڑھ کر 277.691 ملین ڈالر رہا۔

اس طرح مالی سال 2020ء کے مقابلے میں 2021ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 15.323 ملین ڈالر یعنی 5.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی 2021ء کے دوران کاروں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2021ء میں فروخت کا حجم 20 ہزار 669 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2020ء کے دوران کاروں کی فروخت 10 ہزار 123 یونٹس رہی تھی۔

اس طرح جولائی 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2021ء کے دوران کاروں کی فروخت میں 10 ہزار 546 یونٹس یعنی 104 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران 1300 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی فروخت 25 فیصد اضافہ سے 5803 یونٹس کے مقابلہ میں 7265 یونٹس تک بڑھ گئی۔

مزیدخبریں