پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اور اضافہ ،بھارت کی نیندیں حرام 

07:55 PM, 22 Sep, 2020

راولپنڈی :پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں   وی ٹی فور ٹینک کا اضافہ کر دیا گیا ،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور کا موزانہ کسی بھی جدید ترین ٹینک کے ساتھ کیا جاسکتا ہے،وی ٹی فورکی پروٹیکشن اورفائرنگ کی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں، آرمی چیف نے وی ٹی فورکی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمڈ کور میں جدید ترین ٹینکس کی شمولیت پاک فوج کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہے ،ہم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین ٹینک وی ٹی فور کا مظاہرہ بھی دیکھا ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے ،ہماری توجہ مکمل طور پر ملکی دفاع پر مرکوز ہے ،پاکستان کی سلامتی خود مختاری اور سالمیت کیخلاف کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ روانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں