اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ قومی احتساب بیورو نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں۔ مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر نیب کے ذریعے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔