لاہور: پاکستان ہائی کمیشن نے میاں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری رائل میل کے ذریعے حسن نواز کی رہائش گاہ پر بھیج کر عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی مگر وارنٹ گرفتاری وصول کس نے کئے معمہ بن گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے موصول کئے اور ان پر حسن کے دستخط بھی موجود ہیں۔ رائل میل کی ویب سائٹ پر بھی ٹریکنگ نمبر کے ذریعے دیکھا گیا تو حسن نام کے دستخط موجود ہیں مگر جب حسن نواز سے رابطہ کیا تو انہوں نے تردید کی کہ دستخط میرے نہیں۔ حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں اپنے دستخط میں دو ایس استعمال نہیں کرتا۔
واضح رہے ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانات وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔