سانحہ بلدیہ کیس، رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت، رؤف صدیقی بری

02:43 PM, 22 Sep, 2020

کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکڑی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے رحمٰن بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق  کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سنا دیا، رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت کا حکم دیدیا گیا۔

 
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکڑی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا، اس کے علاوہ ادیب خانم اور علی حسن قادری کو بھی بری کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب رؤف صدیقی نے فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقدمے میں 2017 میں ان کے نام کی شمولیت کے وقت وہ بیرون ملک تھے، واپس آکر انھوں نے عدالت کو سرنڈر کیا، تفتیش میں شامل ہوئے اور سیکڑوں بار عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدخبریں