اسلام آباد : اداکار علی سفینہ نے کہا کہ اداکارہ صنم جنگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا باعث خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صنم جنگ کے ساتھ آٹھ سال بعد ڈرامہ ”قرار“ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری برکت صدیقی کر رہے ہیں ۔ علی سفینہ نے کہا کہ صنم جنگ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور بہت جلد شائقین ان کی اداکاری کے جوہر دیکھ پائیں گے۔