ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے، فیروزخان

ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے، فیروزخان

 اسلام آباد : پاکستان فلم انڈسٹری کے  معروف ترین اداکار فیروزخان نے کہا کہ ٹک ٹاک اور انٹرنیٹ کے بے جااستعمال نے نوجوان نسل کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔

انہوں نے  ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم والدین اپنے بچوں سے اس وقت دشمنی کرتے ہیں جب انہیں چھوٹی عمر مین فون پکڑا دیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ابھی بھی ہمارے ارد گرد کئی ایسے واقعے رونما ہورہے ہیں ۔ انہوں  کہا کہ وہ اس حق میں ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔