آئرش اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

10:11 AM, 22 Sep, 2020


 ڈبلن :  آئرش اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے آئرلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یہ ٹورنامنٹ یورپین ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 93 سال قبل 1927ءمیں کھیلا گیا تھا اور یہ ایونٹ جنگ کے سالوں کے علاوہ 1950 تک ہر سال کھیلا جاتا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ یورپین ٹور ایونٹ میں ہسپانوی گالفر جان راہم روڈریگز اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 12 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔24 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ 

مزیدخبریں