اوکاڑہ : اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے صالووال میں دوران ڈکیتی چار افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق صالو وال کا رہائشی محمد خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درمیانی شب گھر پر سویا ہوا تھا کے اچانک سات نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کردی اس دوران چار نامعلوم ڈاکو وں نے خالد کی بیوی نورین فاطمہ کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں۔خاتون خانہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا ۔
بعد ازاں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے .
گھر کے سربراہ خالد علی کی مدعیت میں زیر دفعہ 376 /395 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔