حکومت کیخلاف آزادی مارچ , آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز سامنے آگئی

11:34 PM, 22 Sep, 2019

لاہور: حکومت کیخلاف آزادی مارچ سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے حتمی فیصلہ کے لیے  30 ستمبر تک کا وقت مانگ لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق،  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے معاملے پر ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن  نے مشاورت کے لیے لاہور میں شہباز شریف سے ان کی  رہائش گا ملاقات کی ۔  جس میں  حکومت کیخلاف احتجاج سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا ۔

 

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق،  شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں ‎ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اعلامیہ کے مطابق ، دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ حکومت ہر محاذ پر بدترین ناکامیوں سے دوچار ہے۔ ‎مولانا  نے آزادی مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا جبکہ شہباز شریف نے حتمی فیصلے کے اعلان کے لئے وقت مانگ لیا۔

 

ذرائع کے مطابق،  ‎شہباز شریف نے کہا  کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 30 ستمبر کو بلایا ہے، اس میں آزادی مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں