احساس پروگرام کا مقصد عدم مساوات کا خاتمہ ہے, فردوس عاشق اعوان

06:16 PM, 22 Sep, 2019

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے  کہ صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور انہیں سرکاری ہسپتالوں میں 720,000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔

 

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اگلے2 سال کے دوران یہ کارڈ ڈیڑھ کروڑ افراد میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔

 

معاون خصوصی نے کہا  کہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی۔ صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ہو گا  جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے  ہسپتال نہیں جا سکتے ہیں ۔

 

مزیدخبریں