مشکل وقت میں پریشان نہیں حوصلے سے کام لینا چاہئے ‘ماہ نور بلوچ

01:30 PM, 22 Sep, 2019

لاہور:سدا بہار خوبصورت اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پریشان نہیں بلکہ حوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے ‘ شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

ماہ نور نے بتایا کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آئندہ مزید محنت کرتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شوبز کی زندگی اندر سے بہت مشکل ہوتی ہے اور یہاں پر دوستوں سے زیادہ دشمن ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود میں کبھی گھبرائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے اور کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی کیونکہ مجھے بہت زیادہ ترقی مل رہی ہے۔ ماہ نور نے کہا کہ ٹینشن نہ لینا ہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔

مزیدخبریں