ملکی حالات خراب ہیں،سیاستدانوں کو کوئی پرواہ نہیں ،اعجاز شاہ

ملکی حالات خراب ہیں،سیاستدانوں کو کوئی پرواہ نہیں ،اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب : وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات خراب ہیں اور بھارت کے ساتھ تعلقا ت ختم کر دیئے گئے ہیں لیکن سیاستدانوں کو کوئی پرواہ نہیں وہ اپنے رشتہ داروں کو بچانے میں مصروف ہیں۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات خراب ہیں اور بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے گئے ہیں تاہم سیاستدانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہیں ملکی مفاد عزیز نہیں، وہ اپنی بیٹی، بہن، پھوپھو، باپ اور بھائی کو بچانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات بھر پور طریقہ سے منائیں گے۔