پاور لفٹ ایشین چیمپئن شپ، پاکستانی خاتون کھلاڑی نے اعزاز اپنے نام کرلیا

پاور لفٹ ایشین چیمپئن شپ، پاکستانی خاتون کھلاڑی نے اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: image by facebook

دبئی: پاکستانی پاورلفٹر رابعہ شہزاد نے پہلی بار ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کر کے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی لفٹر رابعہ شہزاد نے پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ ایشین بینچ پریس چیمپئن شپ کے 52 کلو کیٹگری مقابلے میں حصہ لیا اور  دوسری پوزیشن حاصل کی ، رابطہ شہزاد نے 2 ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

رابطہ شہزاد کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی، مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتی ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گھر کا ڈرائنگ روم ہی میری تربیت گاہ ہے، ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے رکھا جو سچ ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، گزشتہ دنوں کراچی سے تعلق رکھنے والے حمزہ زاہد نے امریکا میں ہونے والی آئی ڈی پی اے نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں ای ایس پی ایکسپرٹ راؤنڈ میں کل ساٹھ شوٹرز کے درمیان پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔