لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ، جارحیت مسلط ہوئی توقوم اپنی فوج کےساتھ ہوگی،پاکستان کوسبق سکھانے کی بات کرنیوالے خوش فہمی میں نہ رہیں، بھارت کواندرونی مسائل کاسامناہے، بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بھارت اپنی پریشانی ہم پر مسلط کرنےکی کوشش نہ کرے ،بھارتی جارحیت کے جواب میں قوم کااتحادپوری دنیادیکھے گی، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کی جارہی ہے۔
واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے آج بیان دیا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔