نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

06:22 PM, 22 Sep, 2018

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ سٹیٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق تجاویزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا.

عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے  عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائےگا.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے.


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اور وہی اس میں بااختیارہوں گے، نیا نظام موجودہ اسٹیٹس کو ختم کرے گا.

 واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی ور پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں